Get Alerts

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے

اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوں گے۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ  آج سابق وزیر اعظم کے 8 کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہیں، مختلف وجوہات کی بنیاد پر آج عمران خان اسلام آباد نہیں آئیں گے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے مزید بتایا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حاضری معافی کے لئے درخواست آج ہی دائر کریں گے۔
 

ٹیگز: