کراچی :پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی :پاکستان رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی :پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سنگین وارداتوں میں ملو ث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

سیکورٹی حکام کے مطابق  ملزمان  لا ئنز ایریا  میں  ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں ، گرفتار  ملزمان میں  حسین بنگالی عرف گڈو،  محمد رمضان عرف راہول اور شاہ رخ شامل ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 3عدد 30بور پسٹل بھی برآمد  ہوئے ہیں ۔ملزمان کیخلاف ،مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے ۔ 

مصنف کے بارے میں