محمد یوسف کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ 

محمد یوسف کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز  ملکی کوچیز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا کیمپ عیدالفطر کی چھٹیوں کے فوری بعد پنڈی میں لگنا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچنگ اسٹاف سمیت دستیاب کوچز فرائض انجام دیں گے۔ سلیکٹر و سابق کپتان محمد یوسف کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد یوسف قومی انڈر  19 ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔ سلیکٹر و آل راؤنڈر عبدالرزاق بائولنگ کوچ مقرر ہوسکتے ہیں۔ شارٹ لسٹ کوچز کے انٹرویوز ہونگے اور اس عمل کے بعدکوچز کی تقرری ہوگی۔ 

مصنف کے بارے میں