لاہور: لاہور کے فیز 9 میں مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اسد اسحاق کے گھر میں چوروں نے واردات کی۔
رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے گھر میں زبردستی داخل ہو کر دروازے توڑ دیے اور گھر کے مختلف حصوں کو الٹ پلٹ کر نقدی، سونا، قیمتی کیمرے اور دیگر اہم اشیاء چوری کر لیں۔ اس وقت اسد اسحاق بیرون ملک موجود تھے جبکہ ان کی اہلیہ گھر میں موجود تھیں۔
اسد اسحاق نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کیمروں اور نگرانی کے باوجود اس نوعیت کی واردات کا ہونا حیران کن ہے اور یہ ملزمان کی جرات کو ظاہر کرتا ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔