عمران خان کو اسی بیرک میں رکھا گیا ہے جس میں نواز شریف قید رہے

عمران خان کو اسی بیرک میں رکھا گیا ہے جس میں نواز شریف قید رہے

اٹک: سابق وزیراعظم  عمران خان نے  نے اسیری کی پہلی رات اٹک جیل کے ہائی سیکورٹی بیرک میں گزاری ۔چیرمین پی ٹی آئی  کو رات کا کھانا اور ناشتہ جیل مینو کے مطابق دیا گیا ۔

  

ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز فجر کے بعد ناشتے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بریڈ کے سلائس، فرائی و ابلا ہوا انڈہ، مکھن اور چائےدی گئی۔ عمران خان نے شب کا کچھ حصہ سو کر بھی گزارا نماز تہجد کے لیے بھی اٹھے اور نماز فجر  ادا کرکے جیل کا مہیا کردہ ناشتہ کیا ۔

چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق  دیگر سہولیات ، استعمال کا ضروری سامان  تولیہ، ٹیشو پیپر، منرل واٹر، عینک، تسبیح، گھڑی ، کرسی، زمین پر سونے کے لیے میٹرس فراہم کیا گیا ہے۔  چیرمین پی ٹی آئی کو بھی اسی سیکورٹی بیرک میں رکھاگیا ہے جہاں میاں نواز شریف بھی کچھ عرصہ اسیر رہے۔

سابق وزرائے اعظم کو اسیری کے دوران بیٹر کلاس جس میں ٹی وی، اخبار، لکھنے پڑھنے کے کتب، سٹشنری، ائیر کنڈیشن یا روم کولر ، چھوٹا فریج و بستر  اور مشقتیوں کی اجازت ہوتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے ان سہولیات کو ہوم ڈیپارٹمنٹ یا عدالت کی اجازت سے مشروط کیا گیا ہے۔

ڈسڑکٹ جیل اٹک کے اندر اور بیرونی اطراف میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ہائی سیکورٹی بیرک میں چیئرمین پی ٹی آئی اسیر ہیں  ۔ محکمہ جیل خانہ جات کے کمانڈوز اور آؤٹر کارڈن پر جیل پولیس کے اہلکار تعینات ہیں ۔جیل کے بیرونی اطراف ضلعی پولیس اور رینجرز کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں