Get Alerts

بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس: ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، ہسپتال اور ایمبولینس کا استعمال کیا گیا، عطا تارڑ

بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس: ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، ہسپتال اور ایمبولینس کا استعمال کیا گیا، عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بحریہ ٹاؤن کرپشن کیس میں اہم پیشرفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیس سے جڑی منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد ایف آئی اے کی حالیہ کارروائی کے دوران حاصل ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں بحریہ ٹاؤن انتظامیہ، عمران اور قیصر کے درمیان روابط سامنے آئے ہیں، جو رقوم کو ہنڈی حوالہ کے ذریعے بیرونِ ملک منتقل کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی، جبکہ نقد رقم اور ریکارڈ کو ہسپتال میں چھپایا گیا اور ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس قدر منظم طریقے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ایف آئی اے نے چھاپے کے دوران تمام ریکارڈ اور کیش برآمد کر لیا ہے، اور یہ تمام شواہد تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ٹیگز: