Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے، جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے استقبال کیا

جدہ: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں جدہ کے گورنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی سعودی عرب پہنچا ہے، جو دورے کے دوران اہم ملاقاتوں اور مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت، معیشت اور باہمی شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے معاملات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو کریں گے۔

ٹیگز: