سکیورٹی فورسز کا کلاچی میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا کلاچی میں آپریشن، دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اس میں  دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کلاچی میں آپریشن کیا، آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ کے دوران ایک دہشت گرد حبیب الرحمان ہلاک ہو گیا۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا ، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔


آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں دیگردہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں