Get Alerts

خیبرپختونخوا میں افغان کیمپوں میں بجلی اور سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ؛ سخت کارروائی کا عندیہ

خیبرپختونخوا میں افغان کیمپوں میں بجلی اور سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ؛ سخت کارروائی کا عندیہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں واقع 40 سے زائد افغان کیمپوں میں بجلی اور دیگر سہولیات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام ان افغان باشندوں کے لیے کیا جا رہا ہے جو واپس جانے کے اعلان کے باوجود مقیم ہیں۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں کیمپوں کے گرد گشت بڑھا دیا ہے اور مساجد میں بار بار اعلانات کیے جا رہے ہیں تاکہ افغان باشندوں کو واپس جانے کی ہدایت دی جا سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ واپس نہ جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی انتظامیہ نے افغان کیمپوں میں رہائش پذیر افراد کو متبادل انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اقدامات امن و امان اور مقامی کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: