گیس قیمتوں میں دوسرا بڑا اضافہ

گیس قیمتوں میں دوسرا بڑا اضافہ
سورس: file

اسلام آباد:  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے یکم جنوری سے گیس قیمتوں میں اضافہ کردیا, سوئی سدرن کیلئے 8.57 فیصد اور سوئی ناردرن کیلئے 35.13 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 30 جون 2024 تک 98 ارب روپے کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے یکم جنوری 2024 سے سوئی ناردرن کی گیس کی قیمت میں مزید 35.13 فیصد اور سوئی سدرن کی گیس کی قیمت میں 8.57 فیصد اضافہ کردیا۔  اس کے ذریعے 98 ارب روپے کا خسارا پورا کیا جائیگا۔ 

  
 

کیال رہے کہ رواں مالی سال 2023-24 میں گیس کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے، ریگولیٹر نے 2 فروری 2024 کو گیس کی تجویز کردہ قیمت میں 1291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی اوسط قیمت، جو پہلے 2 جون 2023 کو طے کی گئی تھی، سے اوسطاً 23.16 فیصد اضافہ کرکے 1590 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی سفارش کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں