ارشد شریف شہید کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

ارشد شریف شہید کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف شہید کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےصحافی ارشد شریف، معید پیر زادہ اور سمیع ابراھیم کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

عدالت  نے تینوں صحافیوں کیخلاف پورے پاکستان میں درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ٹوئٹ، انٹرویو  یا بیان کے تناظر میں درج کئے گئے تمام مقدمات کا ریکارڈ پیش کریں، یہ تمام مقدمات سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلوں کی روشنی میں کیسے درست ہیں؟  ارشد شریف، معید پیر زادہ، سمیع ابراھیم کیخلاف متعدد ایف آئی آرز کے اندراج کا جواز بھی پیش کیا جائے

تحریری حکمنامے کے مطابق عدالت نے فریقین سے دلائل طلب کر لئے، کیس کی آئندہ سماعت 14 فروری کو ہوگی۔

مصنف کے بارے میں