محسن نقوی بلا مقابلہ پی سی بی چیئر مین منتخب

محسن نقوی بلا مقابلہ پی سی بی چیئر مین منتخب
سورس: file

لاہور: نگران  وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی بلامقابلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) منتخب ہو گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنز شاہ خاور کچھ دیر میں باضابطہ طور پر اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 3 سال کے لیے چیئر مین  پی سی بی  منتخب   ہوئے ۔ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37 ویں چیئر مین ہیں۔ 


محسن نقوی کو  وزیراعظم نے بورڈ آف گورنر کا  ممبر  بنا یا تھا۔

مصنف کے بارے میں