پی آئی اے  کی تنظیم نو کی منظوری، دو کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا

پی آئی اے  کی تنظیم نو کی منظوری، دو کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا

اسلام آباد :پی آئی اے  کی تنظیم نو کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ پی آئی اے کو  دو کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں پی آئی اے کے حوالے سےاہم فیصلہ ہوا ہے۔  پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی ہے اور پی آئی اے کو دو حصوں میں تقسیم کیاجائے گا۔ 

نگران  وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔  بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے گزشتہ کئی برسوں سے خسارے میں ہے، ان اقدامات سے سرمایہ کاروں کو پی آئی اے کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔
 گزشتہ اجلاسوں میں پی آئی اے کی مالی و انتظامی تنظیم نو کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کی منظوری دی گئی، فنانشل ایڈوائزر نے بین الاقوامی مثالوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کی مالیاتی تنظیم نو کا منصوبہ تشکیل دیا، منصوبے کے تحت پی آئی اے کو 2 کمپنیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

 کابینہ کی جانب سے حکومتی ملکیتی اداروں کے پی آئی اے پر تصفیہ طلب رقوم سے متعلق امور جلد نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں