Get Alerts

بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جماعت علی شاہ نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان پرزن رولز کے مطابق عمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے اور انہیں جیل میں تمام میڈیکل سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل رولز کے مطابق میڈیکل کی تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں، اور ان کے صحت کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

اس سے قبل دو روز قبل عدالت نے میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا تھا، جس کے بعد آج عدالت نے رپورٹ طلب کی تھی۔

ٹیگز: