سکولوں کو چھٹیوں کی بجائے اوقات کار تبدیل ، والدین اور طلبہ خوش

سکولوں کو چھٹیوں کی بجائے اوقات کار تبدیل ، والدین اور طلبہ خوش

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے شدید سردی اور دھند کے باعث چھٹیوں کی بجائے  سکولوں کے اوقات کار ہی تبدیل  کردیے،مختلف اضلاع میں سکولوں کے نئے اوقات 10بجے تاسوا3بجے تک ہوں گے۔

ذرائع  کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلا ع میں شدید سردی اور دھند کے باعث سکولوں کے اوقات تبدیل کردیے گئے ہیں۔سیکرٹری محکمہ تعلیم سکولزپنجاب کی جانب سے پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوزاور ڈی اوزکے نام مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔مراسلہ کے مطابق سکولوں صبح 10بجے کھلیں گے اور چھٹی سہ پہر3بج کر20منٹ پرہوگی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے نئے اوقات کے احکامات 15جنوری تک کیلئے ہوں گے۔


نئے اوقات کار میں  تبدیلی کے بعد طالب علموں اور ان والدین اس فیصلے پر خؤش دکھائی دے رہے ہیں ان  کا کہناہے کہ صبح سویرے سردی میں آنےکی بجائے  دس بجے آنا بھی بہت بہتر ہے ۔ کیونکہ اس وقت سردی کی  شدت میں کافی کمی ہو جاتی ہے ۔