8گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کی علامت قرار

8گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کی علامت قرار

نیو یارک :نیند انسان کو صحت مند اور چاک و چابند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ماہرین نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ 8گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کی علامت ہے۔
بنگہینٹم یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق 8گھنٹے سے کم نیند ڈیریشن اور فکرمندی میں مبتلا کرتی ہے۔
کبھی کبھی نیند میں کمی فکر کی بات نہیں ہے لیکن رورانہ 8گھنٹے سے کم سونے والے افراد انسومنک کہلاتے ہیں اور ان میں منفی خیالات سے لڑنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے اور وہ ڈیریشن اور فکرمندی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ان افراد کے بر عکس جو 8گھنٹے اپنی نیند پوری کرتے ہیں ۔
ماہرین کے مطابق امریکہ میں50فیصد سے زائد افراد نیند پوری نہیں لے پاتے اور تقریبا 40سے 16ملین افراد سالانہ نیند کی کمی کا شکار ہوتے ہیں ۔