کیا بھارت میں آزادی اظہار رائے ہے : ترجمان دفتر خارجہ کا سوال

کیا بھارت میں آزادی اظہار رائے ہے : ترجمان دفتر خارجہ کا سوال


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ کلبھوشن کے جاسوس ہونے سے متعلق خبر شائع کر نے پر بھارتی صحافی بھی غائب ہوگیا، چندن نندے کا اپنے دوست احباب سے بھی کوئی رابطہ نہیں، بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل ننے اپنے ٹو یٹ میں کلبھوشن سے متعلق بھارتی اخبار کے انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی خبررساں ادارے کونیٹ سے خبرہٹانا پڑی، حقیقت افسانے سے بھی عجیب تر ہے، کلبھوشن کے جاسوس ہونے سے متعلق خبر شائع کرنے پر بھارتی صحافی بھی غائب ہوگیا۔


چندن نندے کا اپنے دوست واحباب سے بھی کوئی رابطہ نہیں، صحافی چندن نندے کو آخری بار خان مارکیٹ میں دیکھا گیا ، کیا یہ بھارت میں آزادی رائے ہے؟بھارتی اخبار نے کلبھوشن کے جاسوس ہونے کا اعتراف کیا۔