فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد، اہلیہ حبا بھی نااہل قرار

فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد، اہلیہ حبا بھی نااہل قرار

راولپنڈی: الیکشن ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی منظوری کا حکم نامہ واپس لینے کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی ان کی اہلیہ حبا چودھری  کو بھی انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔


الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کی اہلیہ کے 3 غیر ملکی دورے اور 9 بینک اکاؤنٹس سامنے آنے کے بعد حبا چودھری کے خلاف اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں جہلم کے صوبائی حلقے سے انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے حبا چودھری کے غیر ملکی دوروں اور سٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا۔حبا چودھری نے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے تھے، اس سلسلے میں حبا کے کاغذات نامزدگی مسترد  کیے گئے اور  نااہل قرار دیا گیا۔ 

الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کے این اے 60 اور 61 سے منظور کاغذات منظوری کا حکم نامہ بھی واپس لے لیا ،  فواد چودھری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ فواد چودھری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اورغیر ملکی دورے چھپائے،  کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

ٹریبونل نے  فواد چودھری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے گئے۔

مصنف کے بارے میں