سینیٹ میں عام انتخابات  مقررہ وقت پر کروانے کی قراداد جمع

سینیٹ میں عام انتخابات  مقررہ وقت پر کروانے کی قراداد جمع

اسلام آباد: سینیٹ میں عام انتخابات  مقررہ وقت 8 فروری 2024  پر کرانے کے لیے  قرار داد جمع کرا دی گئی۔


جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے عام انتخابات  مقررہ وقت پر کرانے کی قرارداد سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی۔ 

سینیٹر مشتاق احمد کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کا انعقاد آئینی تقاضہ ہے، مقررہ وقت پر الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی ذمہ داری ہے۔الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے اور 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ مقرر کی جا چکی ہے۔

 
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سے الیکشن کے التوا کی منظور کرائی گئی قرارداد غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے، سینیٹ کو آئین کے خلاف کسی اقدام کا اختیار نہیں ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ 8 فروری کو صاف شفاف الیکشن کرائے جائیں اور سب جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، سینٹ سے الیکشن کے التوا سے متعلق منظور کردہ قراردادکو کالعدم تصور کیا جائے۔


یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں الیکشن کملتوی کرنے کی  قرارداد منظور کی گئی تھی جو کہ فاٹا سے آزاد رکن دلاور خان کی پیش کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں