بھارت: دھند اور سردی میں اضافہ، سکولوں میں 14 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان 

بھارت: دھند اور سردی میں اضافہ، سکولوں میں 14 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان 

نوئیڈا: بھارت کے ضلع نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں سردی کی شدت میں اضافہ کے بعد یکم سے 8 ویں جماعت تک طلبہ کی چھٹیوں میں 14 جنوری تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم بدھ نگر انتظامیہ نے ہفتہ کے روز نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کے تمام اسکولوں کو حکم دیا کہ وہ 8ویں جماعت تک کے طلباء کے لیے 14 جنوری تک چھٹیاں کریں ۔ ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر راہول پنوار کے ذریعہ جاری کردہ  حکم ریاستی بورڈ، سی بی ایس ای، آئی سی ایس ای، آئی بی اور دیگر کے ذریعہ تسلیم شدہ تمام اسکولوں پر لاگو ہوتا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کا کہنا ہے کہ سردی اور شدید دھند کی وجہ سے چھٹیاں کی گئی ہیں ۔ اس حکم پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔  دریں اثنا، ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف اسکولس دھرم ویر سنگھ نے کہا کہ اس مدت کے دوران کلاس 9-12 کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے۔