Get Alerts

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی عدالت میں پیشی، منشیات اور دہشت گردی کے الزامات عائد

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی عدالت میں پیشی، منشیات اور دہشت گردی کے الزامات عائد

نیویارک :وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو امریکی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر منشیات اسمگلنگ، دہشت گردی کی معاونت اور خطرناک ہتھیار رکھنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ صدر مادورو نے عدالت میں اپنے خلاف عائد تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے اور وہ اب بھی وینزویلا کے آئینی صدر ہیں۔

عدالتی کارروائی کے دوران صدر مادورو کو ہتھکڑیاں لگا کر بلٹ پروف گاڑی میں عدالت لایا گیا۔ سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر امریکی شہریوں نے احتجاج بھی کیا۔

عدالت نے صدر مادورو کو 17 مارچ کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں واپس بروکلین جیل منتقل کر دیا۔ مقدمے کی آئندہ سماعت میں مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔

ٹیگز: