نواز شریف کو کرپشن،منی لانڈرنگ کےشرمناک الزامات پر سزا دی گئی ، مریم نواز

نواز شریف کو کرپشن،منی لانڈرنگ کےشرمناک الزامات پر سزا دی گئی ، مریم نواز
کیپشن: Image Source: Neo Tv Screen Shot

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پرکرپشن،منی لانڈرنگ کےشرمناک الزامات لگے، پاناماسےشروع ہونےوالاسفرآج بھی جاری ہے،  نوازشریف پرلگنےوالےالزامات کےثبوت نہیں ملےلیکن پھربھی انھیں سزاہوئی۔

 

مریم نواز نے کہا کہ شریف فیملی کی 3نسلوں کےکھاتےکھنگالےگئے، ثبوت نہ ملاتومفروضوں اورانتقام پرمبنی فیصلےسنادئیےگئے، یہ احتساب نہیں انتقام ہے،الزامات کاثبوت نہیں لیکن سزاہوگئی، میاں صاحب جانتےتھےکہ یہ انتقام اور سازش ہے۔

 

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ نوازشریف پرمقدمات شروع ہونےسےپہلےہی فیصلےہوئے، تاریخ میں پہلی بارکسی وزیراعظم کی بیٹی کوبےگناہ ہونےپرجیل میں ڈالاگیا،میں اب سابق  وزیراعظم کوغلط فیصلےکی بھینٹ نہیں چڑھنےدوں گی، نوازشریف کےلیےآخری حد تک جاؤں گی۔ کب تک عوام کی رائےکاقتل ہوتارہےگا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہمارے ثبوتوں کوہمیشہ ردکیاجاتارہا، نوازشریف اکثرکہتےہیں کہ اپنامعاملہ اللہ تعالیٰ پرچھوڑدیاہے، یہ احتساب نہیں انتقام تھااورنوازشریف یہ سب جانتےتھے، ان کی بےگناہی کی غیبی مددآئی ہے، سزادینےوالاخودبول اٹھا کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، ہمارے ثبوتوں کوہمیشہ ردکیاجاتارہا، نوازشریف نےخاندانی کاروبارکےتمام ثبوت بھی پیش کیے۔

 

مریم نواز نے کہا کہ جج نےاپنےجاننےوالےایک دوست کو اپنےگھربلاکرساری کہانی سنائی، پانامامیں بھی نوازشریف کاکوئی تعلق نہیں نکلا، ان کاپاکستان سےباہرپیسہ بھیجنےکاکوئی ثبوت نہیں، ان کاپاکستان سےباہرپیسہ بھیجنےکاکوئی ثبوت نہیں۔

 

مریم نواز نے کہاکہ کب تک عوامی نمائندوں کوجھوٹےمقدمات میں جیلوں میں رکھاجائےگا، مجھےبھی خطرہ ہےلیکن میں نوازشریف کامقدمہ لڑوں گی، کب تک ایک سلیکٹڈشخص کوہمارےاوپرمسلط کیاجاتارہےگا، مجھےیقین نہیں تھا کہ نوازشریف کا بیانیہ اتنی جلدی سچ ثابت ہوگا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ کب تک عوام کےنمائندےجلاوطن ہوتےرہیں گے، اس میں اکیلےنوازشریف کانقصان نہیں پوری عوام کانقصان ہواہے، بتایاجائےکہ اس نقصان کا ازالہ کون کرے گا، عوام کی رائے ہمیشہ پلٹ کر واپس آتی ہے، میں کا کہناتھاکہ نوازشریف کومرسی نہیں بننےدوں گی، تین بار کے وزیراعظم کے ساتھ زیادتیاں کی گئیں۔ نوازشریف کے خلاف کیسے کیسے فتوے لگائے گئے۔