کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی فلم جس نے کامیابیوں کے ریکارڈ بنادیئے

کورونا کی پابندیوں کے بعد پہلی فلم جس نے کامیابیوں کے ریکارڈ بنادیئے
سورس: file photo

ہالی وڈ: کورونا کی پابندیوں کے بعد فاسٹ اینڈ فیوریس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی باکس آفس فاسٹ اینڈ فیوریس  کے سحر سے باہر نہ نکل سکا ۔مقبول ترین ایکشن فلم فرنچائز فاسٹ اینڈ فیوریس کے نویں حصے کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ 

امریکی با کس آفس پر فاسٹ اینڈ فیوریس مسلسل دوسرے ہفتے بھی نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہے۔ ایف نائن: دا فاسٹ ساگا نے اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ ڈالر یعنی 3 ارب 73 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

25 جون کو ریلیز ہونے والی ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیورس 9 نے کرونا وبا کے بعد دوبارہ کھلنے والے امریکی سنیما گھروں کا شاندار افتتاح کیا تھا اور پہلے ہفتے میں ہی شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ون ڈیزل کے بیٹے ونسنٹ نے بھی فلم میں اپنا ڈیبیو کیا ہے، 10 سالہ ونسنٹ کے کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار 5 ڈالر فی دن معاوضہ دیا گیا ہے۔