Get Alerts

ایران کے سفیر کا پاکستان کی قیادت اور عوام سے اظہارِ تشکر، برادرانہ تعلقات کو سراہا

ایران کے سفیر کا پاکستان کی قیادت اور عوام سے اظہارِ تشکر، برادرانہ تعلقات کو سراہا

تہران :پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو سراہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ایرانی سفیر کے مطابق شہید سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب میں شریک ہونے والا سب سے اعلیٰ سطحی وفد پاکستان سے تھا، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور باہمی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

رضا امیری نے کہا کہ پاکستان اور ایران ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، اور پاکستانی قیادت نے ہمیشہ ایران سے یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی محبت اور حمایت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

ٹیگز: