کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے گزشتہ کاروباری ہفتے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو نئے ریکارڈ قائم کیے۔ 100 انڈیکس پہلی مرتبہ 1,22,281 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، جب کہ ہفتے کے اختتام پر 1,21,798 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پرریا
اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 1,949 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور انڈیکس 1.63 فیصد اضافے کے ساتھ 1,21,641 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزید یہ کہ ہفتے بھر میں 2.64 ارب شیئرز کے سودے 111 ارب روپے سے زائد مالیت میں طے پائے، جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 255 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 14,729 ارب روپے تک جا پہنچی۔