کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز انتہائی مثبت ہوا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں زبردست اضافے کے باعث انڈیکس نے تیزی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔کاروبار کے دوران کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس میں 2 ہزار 158 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 676 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ کا اختتام 1 لاکھ 65 ہزار 517 پوائنٹس پر ہوا تھا۔ ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ کامیاب سفارتکاری، ویزہ پالیسی میں نرمی اور آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات کی خبروں نے سرمایہ کاروں کو متحرک کر دیا ہے، جس کے باعث مارکیٹ میں خریداری کا شدید رجحان دیکھا جا رہا ہے۔