Get Alerts

پاک ایران سفارتی روابط؛ محسن نقوی تیسرے اہم دورے پر تہران جائیں گے

پاک ایران سفارتی روابط؛ محسن نقوی تیسرے اہم دورے پر تہران جائیں گے

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان جاری شدید کشیدگی کو کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی ایک انتہائی اہم سرکاری دورے پر آج تہران روانہ ہوں گے، جو رواں سال کے دوران ان کا ایران کا تیسرا بڑا دورہ ہے۔
نمائندہ نیو نیوز اسلام آباد  رانا عثمان  کا کہنا ہےکہ  ذرائع کے مطابق تہران میں قیام کے دوران محسن نقوی کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں پاک ایران سفارتی روابط اور واشنگٹن و تہران کے مابین حالیہ تناؤ پر مشاورت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوئے تھے، تاہم اب دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس مشن کے سلسلے میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی حالیہ مہینوں میں متعدد بار تہران کا دورہ کر کے اہم مشاورت کر چکے ہیں۔

ٹیگز: