Get Alerts

بجٹ مشاورت: حکومت اور پی پی پی کا اہم ترین اجلاس آج رات، ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی

بجٹ مشاورت: حکومت اور پی پی پی کا اہم ترین اجلاس آج رات، ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی

اسلام آباد :وفاقی بجٹ پر اتفاقِ رائے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا اعلیٰ سطحی وفد آج رات حکومتی ٹیم سے ملاقات کرے گا۔
ڈپٹی بیوروچیف  اسلام آبادنیونیوز آمنہ جنجوعہ   کا کہنا ہےکہ   ذرائع کے مطابق، پی پی پی کے وفد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان شامل ہیں، جبکہ حکومتی وفد کی قیادت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کریں گے، جن کے ہمراہ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی ٹیم کے ارکان موجود ہوں گے۔
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دینا ہے۔ کمیٹی ممبران نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران بلاول بھٹو زرداری کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی اہم ملاقات متوقع ہے۔

ٹیگز: