سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام،ایم کیو ایم کی ایم پی اے شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

سینیٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کا الزام،ایم کیو ایم کی ایم پی اے شازیہ فاروق کی خودکشی کی کوشش

کراچی :سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام پر ایم کیو ایم کی ایم پی اے شازیہ فاروق نے خود کشی کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رکن سندھ اسمبلی شازیہ فاروق نے سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ فروخت کرنے کے الزام سے دلبرداشتہ ہوکر نیند کی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹرز نے ان کی جان بچالی ہے جبکہ شازیہ فاروق کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ سینیٹ الیکشن میں ان کے 15 اراکین کو ڈرایا دھمکایا گیا ۔ سینیٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر رہی ،موجودہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار اپنی نشستیں بچانے میں کامیاب رہے ۔عمران خان ،شیخ رشید،فاروق ستار اور پرویز الٰہی سمیت کئی اہم رہنماﺅں نے حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔