کورونا وائرس چین سمیت مختلف ممالک میں مزید 30 افراد ہلاک،تعداد 3045ہو گئی

کورونا وائرس چین سمیت مختلف ممالک میں مزید 30 افراد ہلاک،تعداد 3045ہو گئی


اسلام آباد،بیجنگ ، برلن ،تہران، پیرس: کورونا وائرس سے چین سمیت مختلف ممالک میں  مزید30 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی  مجموعی تعداد 3045 تک پہنچ گئی  ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں   80ہزار 710 افراد متاثر ہیں    ۔ اٹلی میں147،فرانس میں مزید 2 افراد ، مریکہ میں12افراد ہلاک، اور ایران میں107افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔عراق میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے اور حکام نے کربلا میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی ہے۔عراق میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35 ہوچکی ہے.

جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف نے کرونا وائرس سے بچائو اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے صوبہ سلیمانیہ میں تمام اجتماعی عبادات کو منسوخ کردیا ۔کرونا وائرس کے باعث  سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پر پابندی لگائی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی آمد پربھی پابندی لگائی گئی ۔اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی ہے  جو صورتحال میں بہتری آنے پر ہٹا دی جائے گی۔

متاثرہ ممالک میں چین ،امریکہ ایران ،اٹلی ،چاپان ،بھارت ،جنوبی وشمالی کوریا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں جہاں پر کورونا وائر س سے بچنے کیلئے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا۔