آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت

آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس کی سماعت

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے آصف ذرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں ریفرنس کیس کے  تفتیشی افسر   کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ 

احتساب عدالت اسلام آبادمیں آصف ذرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس پر سماعت  ہوئی۔احتساب عدالت نے کیس کے تفتیشی کو 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

نواز شریف کی جانب سے وکیل قاضی مصباح الحسن جبکہ  آصف زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت پیش ہوئے۔نواز شریف کی جانب سے ان کے  پلیڈر رانا عرفان جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عثمان مسعود عدالت پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ تفتیشی افسر کو ضمنی ریفرنس کے لیے رپورٹ پیش کرنے کےلئے نوٹس کریں۔جج ناصر جاوید رانا نے استفسار  کیا کہ ملزمان کون ہیں ان کی حاضری لگوائیں؟

بعد ازاں عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر  کو 19 مارچ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ 

مصنف کے بارے میں