Get Alerts

اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا

اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا

تل ابیب : اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ وہ سرپرائز دیں گے، لیکن اس وقت یہ واضح نہیں کر سکتے کہ کیا کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں ایران کی باقی ماندہ قیادت اور فوجی صلاحیتوں کو ختم کرنا ہدف ہوگا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق انہوں نے اصفہان میں ایران کا فضائی دفاعی نظام اور قم میں بیلسٹک میزائل لانچر تباہ کر دیا ہے۔

ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 1,230 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر میناب سکول کی طالبات شامل ہیں۔ ایران اور حزب اللہ کے جوابی حملوں میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے، جبکہ ایرانی حملوں میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 6 ہے۔ لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں میں 77 افراد ہلاک ہوئے، اور کویت میں 4 افراد، بحرین میں 1، عمان میں 1 اور متحدہ عرب امارات میں 3 افراد جان سے گئے۔

ٹیگز: