Get Alerts

پاکستان ہاکی کی بڑی کامیابی: 8 سالہ انتظار ختم، ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان ہاکی کی بڑی کامیابی: 8 سالہ انتظار ختم، ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

قاہرہ : پاکستان ہاکی ٹیم نے ایک بار پھر عالمی افق پر اپنی موجودگی کا لوہا منوا لیا۔ مصر میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
کوالیفائر کے انتہائی اہم سیمی فائنل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو 3-4 سے زیر کیا اور نہ صرف ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی بلکہ ورلڈ کپ کا ٹکٹ بھی پکا کر لیا۔
پاکستان ہاکی کے لیے یہ جیت اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ قومی ٹیم نے آخری بار 2018 میں ورلڈ کپ کھیلا تھا۔ پاکستان گزشتہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا تھا، جس سے مداحوں میں شدید مایوسی پھیلی ہوئی تھی۔اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کا 8 سالہ قحط ختم ہو گیا ہے اور اب سبز ہلالی پرچم ایک بار پھر ہاکی کے سب سے بڑے میلے میں لہرائے گا۔

ٹیگز: