افغانستان، طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک

افغانستان، طالبان کا پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، 13 اہلکار ہلاک
کیپشن: حملے میں ملوث تمام 8 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے، افغان حکام۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ الجزيرة نیوز

کابل: افغانستان کا صوبہ بغلان ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا۔ بغلان کے شہر پلِ خُمری میں طالبان نے پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق حملے میں 13 اہلکار ہلاک یوئے جب کہ 22 شہریوں سمیت 55 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث تمام 8 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔