اسلام آباد : بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کو روکنے کی کوشش خود اسی کے لیے مشکل بن گئی، اور دریائے چناب کا بہاؤ قدرتی راستہ بناتے ہوئے ہیڈ مرالہ تک پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق کل صبح 11 بجے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 3800 کیوسک تھا، جو اب بڑھ کر 14000 کیوسک تک جا پہنچا ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کے اس بہاؤ نے واضح کر دیا ہے کہ بھارت اپنی آبی جارحیت میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
صورت حال اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی جب ماہرین نے نشاندہی کی کہ اگر بھارت نے مزید پانی روکا ہوتا تو بگلیہار ڈیم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا، جو کہ بھارت کے لیے ایک بڑی تکنیکی اور عالمی سبکی بن سکتی تھی۔