دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ، دریائے چناب میں مسلسل اضافہ

دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ، دریائے چناب میں مسلسل اضافہ
سورس: File

لاہور:  دریائے ستلج میں بہاولپور، بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے، دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔  جھنگ میں دریائی پٹی کے ساتھ کھڑی فصلیں پانی کی زد میں آگئیں۔ سندھ میں کوٹ مٹھن کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔


دریائے چناب میں جھنگ کے مقام پر سیلابی ریلے کے بہاؤ میں کمی آنے لگی ہے۔

دوسری جانب نارووال سے سیلابی ریلہ گزر گیا تاہم دریائے راوی کے حفاظتی بند کے اطراف ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب کرگیا۔

 دریائے چناب میں بھی ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، پانی کی آمد 36 ہزار 2 سو 77 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہیڈ پنجند سے پانی کا اخراج 21 ہزار 3 سو 27 کیوسک ہے، دریا کے قریبی علاقے، فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

دریائے ستلج میں  سیلابی صورتحال کے پیش نظر بہاولنگر میں بھوکاں پتن کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، پانی کے تیز بہاؤ سے کٹاؤ کا عمل بھی جاری ہے، ہیڈ سلیمانکی، ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 73438 کیوسک ہے۔

مصنف کے بارے میں