Get Alerts

قطری وزیر اعظم کی پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی امید

قطری وزیر اعظم کی پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی امید

اسلام آباد: قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ قطری وزیر اعظم نے کہا کہ قطر خطے میں امن، استحکام اور عدم کشیدگی کی پالیسی کا حامی ہے اور توقع ہے کہ سفارتی کوششوں سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی ممکن ہو سکے گی۔

وزیر اعظم قطر نے پاکستان کے معاشی اقدامات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، جو خوش آئند پیش رفت ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارت کے جارحانہ رویے اور خاص طور پر پہلگام واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کرکے اپنا اصولی مؤقف دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے، جو امن پسندی کا مظہر ہے۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

ٹیگز: