Get Alerts

کراچی میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی میں سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: کراچی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 517 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے اور فی اونس قیمت میں 111 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4666 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: