آج شیخ رشید کی65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

آج شیخ رشید کی65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اپنے اسکول کے دور سے سیاست کے پُرخار راستے پر عوامی طرز سیاست کرنے والے شیخ رشید آج 65 سال ہو گئے ہیں ان 65 سالوں میں وہ سیاست کی پھیکی دنیا میں ظرافت،طنز اور دبنگ اسٹائل کے باعث عوام میں مقبولیت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے مشہور ترین کنوارے سیاست دان نے اپنی 65 ویں سالگرہ آج راولپنڈی میں منائی گئی وہ 6نومبر 1950 میں راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور اسی شہر سے اپنی سیاسی جدو جہد کا آغاز زمانہ طالب علمی سے کیا اور نہایت ہی کم عمری میں اسیری بھی کاٹی۔

اس اسیری کے دوران انہوں نے سیاست کو ہی مقصد زندگی بنانے کا اٹل فیصلہ کر لیا اور جیل میں رہتے ہوئے بھی اپنے سیاسی نظریات کا پرچار کرتے رہے اور رہائی کے بعد گلی محلوں کی سیاست میں بھر پور حصہ لیا اور آج تک خود سے کیے گئے وعدے پر قائم ہیں۔

گریجویشن کے بعد انہوں نے ایک فیکٹری میں بھی کام کیا لیکن سیاست سے جڑے رہے 80 کی دہائی میں پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے میونسپل سطح کی سیاست میں حصہ لینے کے بعد 1985 میں پہلی مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،وہ اپنے عوامی طرز خطاب اور ذو معنوی جملوں کی وجہ سے کسی بھی جلسے کی کامیابی سمجھ جاتے ہیں۔

تا ہم 2002 میں شیخ رشید نے اپنے قائد میاں نواز شریف سے راہیں جدا کر کے جنرل مشرف کے ہاتھ مضبوط کرنے کا ارادہ کیا اور 2002 سے 2006 تک وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں نبھائیں اس دوران پاکستانی میڈیا میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور میڈیا سرکار کے چنگل سے نکل کر جدیدیت کی طرف گامزن ہوا، کئی نئے ٹی وی چینلز سامنے آئیں جنہیں آزادی رائے اظہار کا بہترین موقع بھی میئسر آیا۔