شاہد آفریدی نے کرس گیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا کہا؟

Shahid Afridi,Chris Gyle,WI

کراچی :سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں میں سےایک ہیں، شاندار کیریئر پر کرس گیل کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق  ڈیوین براوو نے دو روز قبل سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا تھااور اب کرس گیل کے بارے میں بھی یہی  باتیں گردش کررہی ہیں۔

 شاید اسی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں اپنی اننگز کے اختتام پر انہیں ساتھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر ڈگ آؤٹ میں خوش آمدید کہا۔

کرس گیل نے  79 میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جس میں انہوں نے 75 اننگز میں 27.92 کی اوسط سے 1899 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بولنگ کے شعبے کی بات کی جائے تو کرس گیل نے ویسٹ انڈیز کے لیے 29 اننگز میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں لیں۔