راولپنڈی :آئی ایس پی آر کے مطابق، برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
اس دوران برطانوی چیف آف جنرل سٹاف نے انسداد دہشت گردی میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔