آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور :  آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ذاتی وجوہات کی بنیاد  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ ”کرک انفو“ کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے اس سال پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث انہیں پی ایس ایل کی ڈرافٹ لسٹ میں بھی شامل نہیں کیا گیا تاہم ان کے ہم وطن سٹیو سمتھ کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

 
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کیلئے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر جنوبی افریقہ کے ساتھ کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے دوران بال ٹیمپرنگ کیس میں ملوث پائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں ان پر بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے ایک سال کی پابندی ہے تاہم انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت اور  وہ  رواں سال کیربیئن پریمیئر لیگ کا ایڈیشن کھیل کر اپنی فٹنس بھی ثابت کر چکے ہیں ۔