شہید بھٹو ریفرنس کھولنے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ

شہید بھٹو ریفرنس کھولنے کے لیے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو ریفرنس دوبارہ کھولنے کے لئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے شہید بھٹو ریفرنس کو دوبارہ کھولنے کیلئے پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی جائے گی، اس سلسلے میں پٹیشن پر دستخط بھی کردیئے گئے ہیں۔ شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو جس انداز سے گرفتار کیا گیا وہ مناسب نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھ کر حکومت احتساب سے بھاگنا چاہتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے معاملے پر قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی ریکوزیشن پر ہمارا اتفاق ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر ریکوزیشن پر دستخط کرنے کی ضرورت ہوئی تو وہ کرلیں گے۔