بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کا فیصلہ

بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کرنے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اہم مطالبے کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے اس ماہ سے کھاد پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، پٹرولیم اور صنعتوں نے کھاد بنانے والوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کام شروع کر دیا ہے۔

فیصلے کے مطابق فیکٹریوں کو فی ایم ایم بی ٹی یو 302 روپے کے مقابلے میں 580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس فراہم کی جائے گی۔

مزید برآں، فیڈ اسٹاک کے لیے کھاد بنانے والوں کو 1 ہزار 580روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے حساب سے گیس ملے گی۔ ذرائع کے مطابق فیڈ اسٹاک کے لیے کھاد مینوفیکچررز کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس 556 روپے منہگی ہو گی۔

ذرائع نے بتایا کہ  کھاد مینوفیکچررز کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزے سے پہلے ہو گا جو کہ رواں ماہ اکتوبر کے آخر میں شروع ہوگا۔

مصنف کے بارے میں