Get Alerts

سونے کو پر لگ گئے ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 5,400 روپے مہنگا

سونے کو پر لگ گئے ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ 5,400 روپے مہنگا

کراچ:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث سونا تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 54 ڈالر مہنگا ہو کر 3,940 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی واضح ہوئے ہیں جہاں صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5,400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کی نئی بلند ترین قیمت پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,629 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت پہلی بار 4 ہزار روپے سے تجاوز کرتے ہوئے 4,949 روپے تک جا پہنچی ہے، جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب محفوظ سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب نے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ٹیگز: