حسن علی نے ویرات کوہلی کو "لیجنڈ " قرار دے دیا

حسن علی نے ویرات کوہلی کو
کیپشن: گریب فوٹو

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے 6 ستمبر کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "قوم اپنے شہداء" کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں ۔

پاکستان کا 19 ستمبر کو بھارت کے ساتھ میچ ہے اور ستمبر کا مہینہ ہمیں مزید جوش دلاتا ہے ۔پریشر میں کھیلنے کا مزہ آتاہے ، انڈیا اور سری لنکا کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہوگی اور کنڈیشنز کا فائدہ ہمیں بھی ملے گا۔

ویرات کوہلی کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ ویرات کوہلی ایک اچھے پلیئر ہیں اگر وہ نہیں ہیں تو ان کے علاوہ بھارت کے پاس اچھے پلیئرز ہیں لیکن ویرات پریشر میں جیسا کھیلتے ہیں ویسا نیا پلیئر نہیں کھیل سکتا۔

 سلو پیچیں ہیں لیکن 6 فاسٹ باؤلر لے کے جا رہے ہیں ۔ ہر فارمیت کے لیے تیار ہیں اور ٹیسٹ نہ کھیلنے کے حوالے سے میر ے بارے میں سوشل میڈیا پر خبریں چلائی گئیں ۔ میں ون ڈے اور ٹی 20 کی طرح ٹیسٹ میں بھی اپنی پرفارمنس دکھانے کی کوشش کروں گا۔

میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے کوشش کرتا رہتاہوں ۔ میں نے اپنی فٹنس پر توجہ دی ہے۔ ویرات کوہلی سے موازنہ نہیں بنتا وہ لیجنڈ ہیں ۔ لیکن میں اپنی فٹنس پر توجہ دے رہاہوں ۔

میری کوشش ہوتی ہے کہ جہاں میری ٹیم کو ضرورت ہے میں وکٹ لوں چاہے ایک یا دو ہو لیکن میری ایشیا کپ میں کوشش ہوگی کہ میں پانچ وکٹیں ضرور لوں ۔

ہمارا فوکس بھارت کے علاوہ دوسری ٹیموں پر بھی ہے ۔

بھارت کے خلاف اپنا "فتہ" نکالنے  وہی سٹائل پانچ بار نہیں بلکہ دس بار دکھانا چاہتاہوں۔