سعودی فلم کمیشن  ٹورانٹو انٹرنیشنل   فیسٹیول میں شرکت کرے گا

سعودی فلم کمیشن  ٹورانٹو انٹرنیشنل   فیسٹیول میں شرکت کرے گا

 ریاض: سعودی فلم کمیشن ٹورانٹو انٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کرے گا۔ سعودی کمیشن کا مقصد ریاست میں فلمسازی کی پروموشن  اور فلم انڈسٹری کے لئے مواقع کا فروغ ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کاکہنا ہےکہ  سعودی کمیشن ریاست میں فلمسازی کے فروغ کے لیے   ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں  شرکت کرے گا۔  یہ فیسٹیول  سات ستمبر سے شروع ہوگا اور ستمبر تک جاری رہے گا۔ 

اس کا مقصد مملکت کی فلمی صنعت کے پروفائل کو فروغ دینا، ملک کو فلم بندی کی ایک پرکشش منزل کے طور پر اجاگر کرنا، اور تقریب میں دکھائی دینے والی سعودی فلموں کی حمایت کرنا ہے۔

کمیشن اس فیسٹیول میں سعودی پویلین کی میزبانی کر رہا ہے، جو کہ 7 سے 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔

کمیشن  کاکہنا ہے کہ  فیسٹیول میں اس کی موجودگی وزارت ثقافت کی بین الاقوامی ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی خواہش کی عکاسی کرتی ہے جو کہ مملکت کے وژن 2030 کی ترقی اور تنوع کے منصوبے کو فروغ کے تحت اس کے سٹریٹجک اہداف میں سے ایک ہے۔

مصنف کے بارے میں