شہداء ہمارے حقیقی رول ماڈل،ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں: مشعال ملک

 شہداء ہمارے حقیقی رول ماڈل،ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں: مشعال ملک

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک کاکہنا ہے کہ شہداء ہمارے حقیقی رول ماڈل ہیں ، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

مشعال ملک نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  شہداء ہمارے حقیقی رول ماڈل ہیں۔ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے  کہا ہماری مسلح افواج ہمارے تحفظ کی ضامن ہیں۔  ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔  ملکی ترقی کے لئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے۔
 

مصنف کے بارے میں