Get Alerts

پاک فوج کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘، یومِ دفاع کی مناسبت سے پیش

پاک فوج کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘، یومِ دفاع کی مناسبت سے پیش

اسلام آباد : یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نغمے میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان کو بیان کیا گیا ہے۔ ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکارتی ہے اور وطن سے محبت کا پیغام پہنچاتی ہے۔

یہ نغمہ پاک فوج کی بہادری، قربانی اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ اس میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات مندانہ کردار کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’اللہ ہو‘‘ قربانی، حب الوطنی اور تجدیدِ عہدِ وفا کا ایسا نغمہ ہے جو سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

ٹیگز: