Get Alerts

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ،  وارننگ  جاری

انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ،  وارننگ  جاری

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے خبردار کیا ہے کہ جدہ کے قریب سمندر میں سب میرین کیبلز کٹنے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو سکتی ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیبلز کٹنے کے واقعے کی وجہ سے مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور انٹرنیٹ کے معیار میں معمولی کمی بھی ممکن ہے۔

بین الاقوامی شراکت دار ادارے کیبلز کی فوری مرمت میں مصروف ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل کی مقامی ٹیمیں متبادل بینڈوڈتھ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ سروس کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ انٹرنیٹ تعطل کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

ٹیگز: